کراچی: گلشن اقبال 13 ڈی کےکوچنگ سینٹر میں فائرنگ، طالبعلم جاں بحق

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کوچنگ میں کچھ طلبہ کا جھگڑا ہوا تھا جس پر انتظامیہ نے صلح کرادی تھی۔
پولیس کے مطابق آج ایک نوجوان اپنے ہمراہ لڑکوں کو لایا اور فائرنگ کی، زخمی کو فوری طور پر اسپتال روانہ کیا گیا جہاں دوران علاج وہ دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے، گزشتہ روز 2 طالب علموں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور صلح بھی ہوگئی تھی، لیکن آج ساتھی طالب علم کلاشنکوف لے کر آیا اور فائرنگ کرکے فرار ہو گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم بوری میں کلاشنکوف رکھ کر کوچنگ سینٹر لایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعےمیں ایک بچہ بھی زخمی ہوا، چھاپے مار رہے ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے، زخمی اور جاں بحق طالب علم آٹھویں اورنویں جماعت کے طالب علم ہیں، ملزم کی شناخت لقمان کے نام سے ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں