ہمارے بارے میں

’’خبرجہاں‘‘ علاقائی، قومی اور بین الاقوامی خبروں کے حوالے سے ملک پاکستان کی ایک وسیع تر ویب سائٹ اور نیوز پورٹل ہے۔

’’خبرجہاں‘‘ کی کوشش اپنے قارئین تک قوی اور بین الاقوامی خبریں ان کی اپنی زبان’’اُردو ‘‘میں پہنچانا ہے، تا کہ وہ اپنے اردگرد رونما ہونے والے ہر وقوعہ اور حالات سے باخبر رہیں۔

’’خبرجہاں‘‘ قومی اور بین الاقوامی خبروں سے اپنے قارئین کو چوبیس گھنٹہ باخبر رکھتا ہے۔

’’خبرجہاں‘‘ ایک ایسا نیوز پورٹل ہے جہاں ملکی و غیرملکی خبروں کے علاوہ اسلام، صحت،حُسن، تعلیم ، کھیل، شوبز، ،دلچسپ و عجیب، ٹیکنالوجی اور اس جیسی دیگر زمرہ بندیوں پر مشتمل ہر شعبہ ہائے زندگی سے متعلق معلومات افزاء اور معتبر آرٹیکلز شائع ہوتے ہیں۔

موجودہ دور میں جب دنیا ڈیجیٹل ہو کر سمٹتے ہوئے حضرتِ انسان کے ہاتھوں سموئے جا رہی ہے۔ تو ایسے میں صارفین کا ہفت روزہ و ماہنامہ جرائد و رسائل کی طرف رجحان کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے، نیز خبروں کے لئے اخبارات بھی اپنی اہمیت کھوتے جا رہے ہیں۔ اس کی وجہ صارفین کو مطلوبہ معلومات اور مواد بروقت انٹرنیٹ پر دستیاب ہو جانا ہے۔

’’خبرجہاں‘‘ بھی اسی ڈیجیٹل دنیا کا ایک اہم حصہ ہے اور ہمارا دعویٰ ہے کہ یہاں پر ہر طرز کی معلومات دستیاب ہیں۔ آپ کا شغف صحت سے ہے یا کھیل سے، آپ خاتون ہیں یا مرد، آپ نونہال ہیں یا عمر رسیدہ فرد۔’’خبرجہاں‘‘ میں آپ کے لئے سب کچھ دستیاب ہوتا ہے۔

’’خبرجہاں‘‘ نہ صرف پاکستان میں مقبول ہے بلکہ دنیا بھر سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں پڑھنے والے اس ویب سائٹ پر آتے ہیں اور تسلی و تشفی اور باخبر ہو کر واپس جاتے ہیں۔

اگر آپ کو ’’خبرجہاں‘‘ میں کسی قسم کی کوئی خامی نظر آئے تو برائے مہربانی ہمیں ضرور مطلع کریں، آپ کی قیمتی آراء  اور تجاویز ’’خبرجہاں‘‘ کو بہتر سے بہترین بنانے میں یقیناً اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

شکریہ!