شرائط و ضوابط

’’خبرجہاں‘‘ کی اساس جس پر یہ ویب سائٹ کھڑی ہے وہ آزاد، غیرجانبدارانہ اور حقیقیت پر مبنی صحافت ہے۔ جس کے لیے یہ ایک مکمل ضابطہ اخلاق رکھتا ہے۔

یہ شرائط و ضابط اور ضابطہ اخلاق ’’خبرجہاں‘‘ کی جانب سے جاری کردہ تمام صفحات اور پوسٹ پر لاگو ہوتی ہے۔

شرائط و ضوابط کی تفصیل درج ذیل ہے:

’’خبرجہاں‘‘ کسی قسم کی اشاعت میں مکمل طور پر آزاد ہے اور بغیر کسی اندرونی یا بیرونی دباؤ کے پیشہ وارانہ انداز میں صحافتی اقدار کے مطابق اپنی خدمات سر انجام دیتا ہے۔

’’خبرجہاں‘‘ کا کسی نسلی، لسانی، سیاسی یا مذہبی جماعت اور کسی بھی قسم کے گروہ یا این جی او سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

’’خبرجہاں‘‘ کو کسی بھی اشاعتی مواد میں کانٹ چھانٹ اور ترمیم و اضافے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔

’’خبرجہاں‘‘ اگر کسی بھی تحریر یا مواد کی اشاعت کے بعد اسے حذف کرنے کی ضرورت محسوس کرے تو وہ بلا کسی تردد کے اسے حذف کر سکتا ہے۔

’’خبرجہاں‘‘ پر شائع ہونے والی کسی بھی تحریر پر تبصرہ کرنے والے تبصرہ نگاروں سے ‘’خبرجہاں‘‘ کا متفق ہونا لازمی نہیں۔

’’خبرجہاں‘‘ ایسے کسی بھی تبصرے کو جو اس کی بنیادی پالیسی کے منافی ہو اسے حذف کرنے کا مجاز ہے۔

’’خبرجہاں‘‘ صارفین کو اپنے اشاعتی ذرائع کو ظاہر کرنے کا پابند نہیں ہے۔

اگر ’’خبرجہاں‘‘ پر شائع شدہ مواد کسی دوسری ویب سائٹ پر شائع کیا جاتا ہے تو وہاں ‘’خبرجہاں‘‘ کا حوالہ دیا جانا لازمی ہو گا۔

’’خبرجہاں‘‘ کو فراہم کی گئی آپ کی ذاتی معلومات کی بناء پر ‘’خبرجہاں‘‘ آپ سے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتا ہے۔

’’خبرجہاں‘‘ پر شائع ہونے والی زیادہ تر خبریں، مضامین اور تصاویر کاپی رائٹ کے تحت نہیں آتی، یہ ان کے متعلقہ مالکان سے تعلق رکھتی ہیں۔ مضامین اور خبریں مختلف ذرائع سے لی جاتی ہیں۔ اگر اس کے باوجود کوئی مواد آپ کے کاپی رائٹ کے تحت شائع ہو جائے تو براہِ کرم آپ ہم سے رابطہ کریں ہم ایسے مواد کو فوراً حذف کر دیں گے۔

نوٹ:     ’’خبرجہاں‘‘ کسی بھی پیشگی اطلاع کے بغیر اس پالیسی میں ترمیم و اضافہ کرنے کا مکمل اختیار رکھتا ہے۔