قاسم سلیمانی کے مجسمےکے باعث سعودی عرب کا ایرانی فٹبال ٹیم سے میچ کھیلنے سے انکار

ایران میں ہونے والے ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) چیمپیئنز لیگ کے میچ میں اسٹیڈیم میں جنرل قاسم سلیمانی کے مجسمے کے باعث سعودی کلب الاتحاد نے کھیلنے سے انکار کردیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق ایران کے شہر اصفہان میں آج سعودی فٹبال کلب الاتحاد اور ایرانی فٹبال کلب سیفہان کے درمیان اے ایف سی چیمپیئز لیگ کا میچ کھیلا جانا تھا۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہےکہ سعودی کلب نے اسٹیڈیم میں قاسم سلیمانی کے مجسمے کے سبب میدان میں داخل ہونے سے انکار کردیا جس کے باعث میچ منسوخ ہوگیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فٹبال کلب کی ٹیم کے انکار کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا تاہم انتظامیہ نے قاسم سلیمانی کا مجسمہ ہٹانے سے انکار کردیا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی کلب الاتحاد کی ٹیم اسٹیڈیم سے ہی وطن واپسی کے لیے ائیرپورٹ روانہ ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایشین فٹبال کنفیڈریشن آج رات بیان جاری کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں