سرگودھا: اسپتال میں خاتون نومولود بیٹی کو چھوڑ کر چلی گئی

سرگودھا کے سرکاری اسپتال میں خاتون نومولود بیٹی کو چھوڑ کر چلی گئی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ اسپتال کے عملے نے بتایا کہ خاتون بچی کے لیے ڈائپر لانےکا کہہ کر غائب ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کو تلاش کر رہے ہیں، خاتون کے ملنے پر علم ہوگا کہ وہ بچی کو کیوں چھوڑ کرگئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں