نیب ترمیمی آرڈیننس کےبعد عوام سےدھوکے اور فراڈ کی تعریف تبدیل ہو چکی ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیےکہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد عوام سے دھوکا دہی اور  فراڈ کی تعریف تبدیل ہو چکی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ سلمان رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں نیب عدالت میں پیش ہوئے۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کی طرف سےحاضری معافی کی درخواست دی گئی جو عدالت نے منظور کر لی۔پراسیکیوٹر نےعدالت کو بتایا کہ چونکہ ترمیمی قانون میں متاثرین کی کم ازکم تعداد 100 مقرر  ہےجب کہ اس کیس میں60 سے زائد متاثرین ہیں لہٰذاجائزہ لے رہے ہیں کہ یہ کیس نیب کے دائرہ  اختیار  میں ہے بھی یا نہیں۔اس پرعدالت نے ریمارکس دیےکہ نیب ترمیمی آرڈیننس کےبعدعوام سےدھوکا دہی اور فراڈ کی تعریف تبدیل ہو چکی ہے، عدالت نے ملزموں کے وکیل امجد پرویز سے اس معاملے پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی۔ میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ دوست ملک سے ملنےوالے تحائف بیچ کر ملک کی عزت مجروح کی گئی، پنجاب میں 20 ہزار سے زائد افراد ڈینگی میں مبتلا ہیں مگر کٹھ پتلی حکومت کوئی کام نہیں کر رہی۔

اپنا تبصرہ لکھیں