پاکستان کے اہم شہر میں تیل کا کنواں دریافت کر لیا گیا-

(نیوزڈیسک ) اٹک میں تیل کا کنواں دریافت ہوا ہے جس سے یومیہ 882 بیرل تیل اور 0.93 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہو گی۔(نیوزڈیسک ) کی رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل کو پنجاب میں تیل کی دریافت میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔تیل کی دریافت ضلع اٹک میں کمپنی آپریٹڈ ویل توت ڈیپ ون سے ہوئی۔ترجمان کے مطابق 5545 میٹر گہرے توت ڈیپ ون ویل پر کام کا آغاز 25 دسمبر 2020 کو ہوا تھا۔کنویں سے یومیہ 882 بیرل تیل اور 0.93 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہو گی۔دریافت سے کمپنی کے ہائیڈروکاربن وسائل میں بھی اضافہ ہوگا۔اوگرا کے ترجمان نے مزید کہا کہ دریافت تیل و گیس کے حوالے سے پاکستان کے مقامی وسائل پر انحصار میں مثبت پیش رفت ثابت ہو گی ۔

یہاں واضح رہے کہ ملک میں رواں سال جون کے ماہ میں بھی تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے دوران اہم کامیابیاں حاصل ہوئی تھیں۔جون میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کے حوالے سے دو بڑی کامیابیاں ملیں۔ تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے دوران پہلی کامیابی سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں نم بلاک سے ملی جہاں یومیہ 1400 بیرل تیل جبکہ 50 لاکھ 20 ہزار مکعب فٹ گیس کے ذخائردریافت ہوئے۔ جبکہ توانائی کے ذخائر کی تلاش کے دوران دوسری اہم کامیابی پنجاب کے ضلع راجن پور کے کلچاس بلاک کے مقام پر ملی جہاں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے، بتایا گیا اس علاقے سے یومیہ 12 لاکھ 40 ہزار کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ ملک میں خاص کر گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، اس صورتحال میں رواں سال کے دوران دریافت ہونے والے گیس کے ذخائر ملک کی گیس کی طلب کچھ نہ کچھ حد تک پوری کرنے میں مدد دیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں