تاجر کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار گرفتار

سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے تین اہلکاروں کے خلاف پنجاب سے تعلق رکھنے والے تاجر کو غیر قانونی طور پر قید میں رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی (انوسٹی گیشن) بشیر احمد بروہی نے بتایا کہ تین اہلکاروں مظہر حسین بروہی، شعیب کبیر اور محمد احسن نے تاجر کو ہنڈی/حوالہ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے نیٹ ورک میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی آڑ میں’’ رقم بٹورنے‘‘ کے لیے حراست میں لیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زیر حراست تاجر کو رہا کرا لیا گیا ہے اور تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کا مزید کہنا کہ تاجر حاجی محمد اسلم کی شکایت پر تینوں اہلکاروں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 342 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ حاجی محمد اسلم کا تعلق اوکاڑہ سے ہے ’’بے گناہ‘‘ تاجر کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں