امریکی کانگریس میں اسلام کو عظیم مذہب ماننے کی قرارداد پیش

امریکی کانگریس میں اسلام کو عظیم مذہب تسلیم کیے جانے کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد ریاست ٹیکساس کے نمائندے ال گرین کی طرف سے پیش کی گئی ہے۔ قرارداد کے تائید کنندگان میں کانگریس ممبران الہان عمر، راشدہ طلیب اور آنڈرے کارسن شامل ہیں۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لفظ ’’اسلام‘‘ کا مطلب ’’خدا کی مرضی کے سامنے سر تسلیم خم کرنا‘‘ اور ’’امن‘‘ ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق قرارداد میں واضح کیا گیا ہے کہ قرآن مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان رواداری کی بات کرتا ہے۔ قرارداد کے متن میں امریکا میں مسلمانوں کی تعداد 35 لاکھ بتائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں