دفاعی نمائش’’آئیڈیاز 2022‘‘ پندرہ سے اٹھارہ نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔

ٹریفک پولیس نے دفاعی نمائش کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق دوران نمائش سر شاہ سلیمان روڈ صبح 7 سے شام 6 بجے تک بند رہےگا، صرف اسٹیکر و اجازت نامہ کی حامل گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔ کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو سرشاہ سلیمان روڈ جانے کی جبکہ ملینئیم مال سے بھی ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم براستہ ڈالمیا روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیپا سے پی پی چورنگی تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ راشد منہاس روڈ، یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے کھلے رہیں گے۔اس کے علاوہ لیاقت آباد دس نمبر سے حسن اسکوائر تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا، حسن اسکوائر سے ہیوی اورکمرشل ٹریفک کو اسٹیڈیم روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں