اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئی ایم ایف کی اور شرط پوری کر دی گئی !

اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے درآمدات (امپورٹ) پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے امپورٹ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا سرکلر جاری کرتے ہوئے بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے 6 ہزار سے زائد کنٹینرز ریلیز کرنے کے لیے بینکوں کو زرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت دےدی ہے۔ جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدات کے لیے بلاتفریق زرمبادلہ فراہم ہو گا، زرمبادلہ کے مجاز ڈیلرز کو تمام درآمدات کے لیے زرمبادلہ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی مدت ختم ہونے میں ایک ہفتہ باقی ہے اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کو راضی کیا جا سکے جس کے لیے درآمدات پر عائد قدغن ختم کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط بھی پوری کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں