فٹ بال ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ، جاپان نے جرمنی کو شکست دے دی۔

ورلڈ کپ کے گروپ میں یہ پہلا میچ تھا اور جاپان اس فتح کے ساتھ 3 پوائنٹس حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ای کے پہلے میچ میں جرمنی نے بڑا آغاز کیا اور پہلے ہاف میں جاپان کے خلاف زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور برتری حاصل کی۔میچ کے 33 ویں منٹ پر جرمنی کے الکے نے پنالٹی پر باآسانی گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی۔جرمنی نے اچھے کا کھیل کا مظاہرہ جاری رکھنے ہوئے پہلے ہاف کے اختتام سے چند لمحے قبل ہی گول کیا تاہم ریفری نے فول قرار دیا جس کے باعث برتری دوگنا نہیں ہوسکی۔جاپان نے پہلے ہاف میں گول کرنے کی کوششیں کیں لیکن خاطر خوا کامیابی نہیں ملی تاہم ہاف کے بعد میدان میں واپس آئے تو وہ بہتر کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہوئے۔میچ کے 75 ویں منٹ پر جاپان کے رستو ڈوان نے شان دار گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔مقابلہ برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کی جانب سے برتری کے لیے تابڑ توڑ حملے کیے گئے لیکن تکوما آسانو نے 83 ویں منٹ میں گول کرکے جاپان کو میچ میں جیت کی امید دلائی۔ اس سے قبل گزشتہ روز سعودی عرب نے میسی جیسے مشہور کھلاڑی کی موجودگی میں ارجنٹینا کی مضبوط ٹیم کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا اپ سیٹ کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں