Arfi Javed was arrested in Dubai

نیم عریاں لباس میں شوٹنگ: عرفی جاوید کو دبئی میں حراست میں لے لیا گیا

(ویب ڈیسک) بولڈ لباس اور انداز کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنے والی متنازع بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید کو دبئی میں نیم عریاں لباس کے ساتھ شوٹنگ کروانے پر حراست میں لے لیا گیا۔ عرفی جاوید بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئیں، انہیں متنازع ریئلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے پہلے سیزن میں شرکت کے بعد شہرت ملی۔ عرفی جاوید نے اب تک ایک درجن کے قریب ٹی وی ڈراموں اور چند ویب سیریز میں کام کیا ہے، تاہم وہ سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتی ہیں۔ عرفی جاوید کو ان کے لباس کی وجہ سے کافی تنقید کا سامنا رہتا ہے، جب کہ ان کے فیشن سینس کو بھی بھارتی روایات کے خلاف قرار دیا جاتا رہا ہے۔ انہیں دبئی میں ایک عوامی مقام پر نیم عریاں لباس پہن کر شوٹنگ کروانے پر حراست میں لے لیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں