Arshad Sharif Murder Case

ارشد شریف قتل کیس میں شواہد عمران خان اور سلمان اقبال کی طرف جاتے ہیں، رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ ارشد شریف کے قتل کے سارے تانے بانے اور شواہد بادی النظر میں عمران خان اور سلمان اقبال کی طرف جاتے ہیں۔
(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ارشد شریف کے ساتھ ڈرائیونگ سیٹ پر موجود شخص خرم اے آر وائی کا ملازم ہے، ارشد شریف کے قتل کا معاملہ دو لوگوں کی طرف جاتا ہے، بادی النظر میں ارشد شریف کے قتل کے سارے تانے بانے اور شواہدعمران خان اور سلمان اقبال کی طرف جاتے ہیں تاہم حقائق کی چھان بین جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی موت کےمتعلق مقدمات انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد قائم کیے جائیں گے جب کہ کینیا میں فارم ہاؤس کس کا ہے اس کی تصدیق شدہ تفصیل ایک دو دن میں مل جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں