ایشیا پاک انویسٹمنٹ نے کے الیکٹرک کے شئیرزخرید لیے، کراچی کو سستی بجلی دینے کا اعلان کر دیا۔

کراچی : ایشیا پاک انویسٹمنٹ نے کےالیکٹرک کے 54 فیصد شیئر حاصل کرلیے، کمپنی کا سربراہ نے کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے ستائے کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی، سربراہ ایشیا پاک انویسٹمنٹ شہریارچشتی نے کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی دینے کا اعلان کردیا۔ شہریارچشتی نے بتایا کہ کے الیکٹرک کا کنٹرول جلد ایشیا پاک کے پاس آجائے گا، کےالیکٹرک کے 54 فیصد شیئر ایشیا پاک نے حاصل کرلیے ہیں۔ سربراہ ایشیا پاک انویسٹمنٹ نے کہا کہ سستی بجلی کیلئےآئندہ 5سال میں ڈھائی سے3ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی جائے گی ، سستی بجلی کے لیے ہوا،کوئلہ اور شمسی توانائی میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں جامشورومیں امپورٹڈکول پاورپلانٹ کوتھرکےکوئلےپرمنتقل کیاجائے گا، جامشوروکول پاورپلانٹ سے پیداوار بند ہے، حکومت سے پلانٹ چلانے کیلئے بات چیت حتمی مراحل میں ہے، 660 میگا واٹ کا جامشورو پلانٹ تیار ہے کوئلے پر منتقل کرکے 6 ماہ میں بجلی حاصل ہوسکے گی۔ شہریارچشتی کا مزید کہنا تھا کہ جامشورو کول پلانٹ کی موڈی فکیشن منصوبے پر 50 ملین ڈالر لاگت آئے گی، جامشورو کول پلانٹ میں دوسرا یونٹ 660 میگاواٹ کے تھر کوئلے کا پلانٹ لگایا جائے گا۔ ونڈ اور سولر سے کراچی کیلئے آئندہ 5 سال میں 3000 میگاواٹ سستی بجلی حاصل کی جائے گی، سستی بجلی پروجیکٹ میں ڈھا ئی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ سربراہ ایشیا پاک انویسٹمنٹ نے کہا کہ کراچی کی سستی بجلی کے منصوبوں پریو اے ای کے تعاون سے سرمایہ کاری ہوگئی، سستی بجلی کے حصول کیلئے بینکوں کو کوئلے کے منصوبوں کی فنانسنگ کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں