اسمبلی میں شناختی کارڈ کیلئے ڈی این اے لازمی قرار دینے کی قرارداد منظور: بلوچستان

 بلوچستان اسمبلی نے قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قراردینے سے متعلق قرارداد منظور کرلی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز” کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام سپیکر سرداربابرموسیٰ خیل کی زیرصدارت 2 گھنٹے کی تاخیر سے منعقد ہوا جس میں پارلیمانی سیکریٹری بشریٰ رند نے قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قراردینے سے متعلق قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ بلوچستان اسمبلی نے پارٹنر شپ بلوچستان، تنازعات کا متبادل حل ، بلوچستان ورکرز کمپنسیشن ، بلوچستان آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور بلوچستان کمرشل کورٹس کے مسودہ قانون منظور کرلیے، یہ مسودات قوانین قائمہ کمیٹیوں سے منظور ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں