عمران خان ہر وقت شریف برادران کے اعصاب پر سوار رہتا ہے۔ باجوہ!

عمران خان کو اللہ تعالیٰ نے اتنی ہمت دی ہے کہ انہوں نے شریفوں کے لیے خوف پیدا کر دیا ہے، ان کی زبان اور سوچ پر ہر وقت عمران خان کا نام رہتا ہے۔ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ
گزشتہ دنوں مونس الٰہی نے نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں سابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کا ساتھ دینے کو کہا تھا۔ اب وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے صاحبزادے مونس الٰہی کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ آپ سوچ کر چلیں، آپ اور آپ کے دوستوں کے لیے عمران خان والا راستہ بہتر ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ شریف برادران نے پانچ بار دھوکا کیاہے، مجھے انہوں نے چلنے نہیں دینا تھا تو مجھے کوئی فائدہ نہیں ہوتا، مجھے پتا ہے کہ عمران خان مجھے چلنے دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی کا بھی ذہن تھا کہ ہم نے عمران خان کے ساتھ جانا ہے، جاتے جاتے اللہ تعالیٰ نے ہمارا راستہ تبدیل کرا دیا، ہمیں راستہ دکھانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھیج دیا، میں نے جب ان سے بات کی کہ شریفوں سے یہ خطرات ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ آپ سوچ کر چلیں، آپ اور آپ کے دوستوں کے لیے عمران خان والا راستہ بہتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو اللہ تعالیٰ نے اتنی ہمت دی ہے کہ انہوں نے شریفوں کے لیے خوف پیدا کر دیا ہے، ان کی زبان اور سوچ پر ہر وقت عمران خان کا نام رہتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق سوال کے جواب میں پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ وہ پوری طرح بے نقاب (ایکسپوز) ہو گئے ہیں، یہ (حکومت) سمجھتے ہیں کہ لوگ بھول گئے ہیں، اللہ تعالیٰ نے عمران خان کی شکل میں ایک بندہ بھیجا ہے، جو ان کے سارے برے کاموں کو یاد کراتا رہتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں