Practical steps on COP-27's 'Loss and Damage' Fund are essential, Prime Minister

ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو موجودہ معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کررہا اور پاکستان کے ڈیفالٹ کرنے کی افواہیں گمراہ کن ہیں۔ اجلاس میں ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا اور وزیراعظم نے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے فرق کو کم کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو معیشت سے متعلق حقائق سامنے لانے کی ہدایت کی۔ وزیر خزانہ جلد معیشت پر بیک گراونڈ بریفنگ دیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں