کان کا مساج اچھی صحت کا راز

کانوں کا باقاعدگی سے سیلف مساج انسان کے اعصابی تناؤ کو کم کرنے میں مدد دیتاہے۔ یہ تھکاوٹ کو دور کے فرد کو چاک و چوبنداور سوچ و خیالات کو تازہ دم رکھتا ہے۔ کانوں کا مساج ہمارے جسم کے مدافعتی خلیات کو سرگرم کرنے اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔کانوں کو رگڑنے سے دماغ اور جسم کو خوشگوار احساسات پہنچتے ہیں، جس کی وجہ سے انسان ذہنی طور پر سکون محسوس کرنے لگتا ہے۔جب آپ اپنے کانوں کو آہستگی سے رگڑتے ہیں، کھینچتے ہیں اور مختلف سمت میں مروڑتے ہیں تو اس سے جسم کے بہت سے انرجی پوائنٹ متحرک ہو جاتے ہیں، چونکہ یہ انرجی پوائنٹ انسان کے اعضاء اور پورے جسم سے جڑے ہوتے ہیں، اس لئے اس کے مثبت اثرات بھی سارے جسم پر مرتب ہوتے ہیں۔

دماغ کو سرگرم کرنے کے لئے:

اپنے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کو استعمال کرتے ہوئے نرمی سے کان کی لوؤں کو چند سیکنڈ تک گولائی میں مساج کریں، پھر اپنی انگلیوں کوکان کے بیرونی حصے کے درمیان لے آئیں اور مزید چند سیکنڈ تک مساج کریں۔ آخر میں نرمی اور آہستگی سے انگلیوں کو گول گول گھماتے ہوئے پورے کان کا مساج کر لیں۔

Earlobe مساج:

کان کی لوؤں کو شہادت کی انگلی اور انگوٹھے سے پکڑیں اور آہستہ آہستہ تھوڑا سا گولائی میں گھمائیں اور نیچے کی طرف کھینچیں۔ آیورویدک طریقۂ علاج میں اس بات کو مانا جاتا ہے کہ جسم کے تمام انرجی پوائنٹس کی نمائندگی کانوں سے ہوتی ہے، کیونکہ کان کی لوؤں کا تعلق دماغ سے مربوط ہوتا ہے۔ دائیں کان کی لَو کو ماساج کیا جاتا ہے تووہ دماغ کے بائیں حصے اور Pituitary Gland کو متحرک کرتا ہے، جب کہ بائیں کان کی لَو دماغ کے داہنے حصے اور Pineal Gland کو سر گرم کر دیتی ہے۔ لہٰذا کانوں کی لوؤں کا مساج پورے دماغ کی ورزش ہے۔

چہرے کو شاداب کرنے والا مساج:

سب سے پہلے اپنی انگلیوں سے “V” کی شکل بنائیں اور ہاتھ کو کانوں کے سامنے لے جائیں۔ شہادت کی انگلی اور انگوٹھا کان کے پیچھے ہونا چاہئے، اب انگلیوں کی مدد سے کانوں کو اوپر اور نیچے کی سمت میں رگڑنا شروع کر دیں، جب تک کہ جلد کو ہاتھوں کی گرمائش نہ پہنچ جائے۔ اس مساج سے نہ صرف کان کھل جاتے ہیں، بلکہ چہرے کے دورانِ خون کی گردش میں بھی اضافہ ہوتا ہےاور آنکھوں کے اطراف پڑنے والی جھُریاں بھی ختم ہو جاتی ہیں۔

Ear puts:

کام کے دوران خود کو تروتازہ رکھنے اور آنکھوں کے تناؤ کو کم کرنے کے لئےکانوں کا یہ مساج بے حد فائدہ مند ہے۔ کانوں کی لوؤں کو انگوٹھے اور شہادت کی انگلی سے پکڑیں ہلکا سا نیچے کی طرف کھینچیں اور پھر منہ سے سانس باہر نکالیں، اس ورزش کو چھ مرتبہ دہرائیں۔ اگر اس سے آپ اپنی آنکھوں میں تازگی اور فرحت محسوس کریں اور حسِ سماعت بھی صاف ہو جائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس مساج نے اپنا کام کر دکھایا ہے۔

اعصاب کو پرسکون رکھنے کے لئے:

اپنے دونوں ہاتھوں کو رگڑیں، جب ہاتھوں سے گرمی نکلنے لگےتو ہتھیلیوں کو کپ کی شکل دے کردونوں کانوں کو ڈھانپ دیں، اب آنکھوں کوبند کر لیں۔ 30 سیکنڈتک اس پوزیشن کو برقرار رکھیں اور پھر اس عمل کو دوبارہ دہرا لیں۔ اس مشق سے کانوں اور اطراف میں ایک خاص قسم کی انرجی محسوس ہو گی۔

کانوں کے لئے ہینڈ یوگا:

اپنے ہوتھوں کو کپ کی شکل دے کر دونوں کانوں پر رکھیں اور آنکھیں بند کر لیں۔ کندھےآرام دہ حالت میں ہوں، ان میں کسی بھی قسم کا تناؤ یا سختی نہیں ہونی چاہئے۔ اب نرمی سے اپنے ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو گولائی میں گھماتے ہوئے کان کے بیرونی حصے پر مساج کریں۔ کم از کم ایک منٹ تک یہ عمل دہرائیں اور پھر ہتھیلیوں کو مخالف سمت میں گھماتے ہوئے مساج کریں۔

حسِ سماعت تیز کرنے کے لئے:

گرم روغنِ تل کے چند قطرے اپنی شہادت کی انگلی پر ٹپکائیں اور انگلیوں کو نرمی سے گولائی میں گھماتے ہوئے کان کی لوؤں اور بیرونی حصوں کا مساج کریں۔ یہ ورزش سننے کی حس تیز کرنے، جبڑوں اور گردن میں موجود تناؤ کو کم کرنے اور سکون پہنچانے کے لئے بہترین ہے۔

Unrolling Ear:

کسی بھی چیز پر اپنی توجہ اور انہماک بہتر بنانے کے لئے کانوں کی یہ ورزش بہترین ہے۔ دونوں کانوں کو بیک وقت استعمال کرتے ہوئےکان کے بیرونی موڑے ہوئے حصے کو “Unroll”کریں اور کان کی لوؤں تک انگلیوں کی مدد سے مساج کریں اور اس مشق کو تین مرتبہ دہرائیں۔

جسم کو توانائی مراہم کرنا:

اپنی ہتھیلی کی مدد سے کانوں کو آگے سے پیچھے کی طرف نرمی اور آہستگی سے رگڑیں، اس مشق کو کم از کم اٹھارہ مرتبہ دہرائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں