Facebook likely to introduce a Twitter ticker app or feature

فیس بک کی جانب سے ٹوئٹر کے ٹکر کی ایپ یا فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی ’میٹا‘ جلد ہی ٹوئٹر کے ٹکر کی ایپلی کیشن یا پھر اس جیسے فیچرز کو اپنی پرانی ویب سائٹس میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ امریکی اخبار ’نیو یارک ٹائمز‘ کے مطابق حال ہی میں ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کا انتظام سنبھالے جانے اور پلیٹ فارم کے مشکل میں پھنسنے کے بعد  Facebook کے اعلیٰ عہدیداروں نے ایک اجلاس کیا۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ فوری طور پر میٹا کے اعلیٰ عہدیدار اس بات پر متفق نہیں ہو سکے کہ آیا ٹوئٹر کے ٹکر کی ایپلی کیشن متعارف کرائی جائے یا پھر اس سے ملتے جلتے فیچرز کو انسٹاگرام یا  Facebook میں پیش کیا جائے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ ٹوئٹر کے ٹکر کی نئی ایپلی کیشن متعارف کراکر اس میں انسٹاگرام کی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں عہدیداروں نے مختلف تجاویز پیش کیں اور بعض عہدیداروں نے کہا کہ ’ریئل ٹائم یا ریئل ریلز‘ کے نام سے انسٹاگرام یا  Facebookپر ٹوئٹر کی طرز کے فیچرز متعارف کرائے جائیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بعض عہدیداروں نے تجویز دی کہ ’انسٹنٹ‘ یا پھر اسی طرح کے دوسرے نام سے نئی ایپلی کیشن متعارف کرائی جائے جو کہ ٹوئٹر کی طرح مختصر تحریری پیغام شیئر کرنے کے لیے بہترین آپشن ہو۔ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ Facebookکی جانب سے ٹوئٹر کے ٹکر کی ایپلی کیشن متعارف کرائی جائے گی یا پھر انسٹاگرام یا Facebookپر ٹوئٹر کی طرز کے فیچرز پیش کیے جائیں گے۔ Facebookپہلے سے ہی حریف ایپلی کیشنز جن میں ٹک ٹاک اور ٹوئتر سرفہرست ہیں، ان کے فیچرز کو کاپی کرنے میں بدنام ہے۔ Facebookعام طور پر اپنی تمام حریف ایپلی کیشنز کے فیچرز کی نقل کرکے صارفین کو زیادہ سے زیادہ مصروف رکھنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔

اس وقت Facebook  کو دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ کا اعزاز حاصل ہے جب کہ اسی کمپنی کی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ بھی دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپ ہے۔ علاوہ ازیں انسٹاگرام نے بھی ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ کو ٹکر دینے کے لیے ان کے ہی چرائے گئے فیچرز کو کاپی کرکے صارفین کو مصروف رکھنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں