پندرہ منٹ میں گوری گوری

آج کل ہر کسی کی خواہش ہے کہ میں سب سے زیادہ خوبصورت نظر آؤں۔ بہت سے اجزاء ایسے ہیں جنہیں استعمال میں لا کر رنگ گورا کرنے والی کریمیں بنائی جاتی ہیں، مگر ان کریموں یا بلیچ کریموں سے جلد پر بہت برے اثرات نمایاں ہوتے ہیں اسی لیے خواتین کی سہولت کے لیے گھریلو اجزاء سے تیار کردہ فیشل بلیچ ہے جو کاسمٹک یا ڈرمٹالوجیکل مصنوعات کا استعمال ہے۔ جن کے استعمال سے جلد پر گندگی اور نشانات کو مٹا کر رنگ صاف کیا جا سکتا ہے۔ گھریلو فیشل بلیچ چھائیوں اور سیاہ نشانات کو ختم کرتی ہے، جو دھوپ، ہارمون کی تبدیلی یا کسی بیماری کی وجہ سے جلد پر نمودار ہو جاتے ہیں۔

دہی:

دہی میں لیکٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے جس میں بلیچ کی خصوصیات ہائی جاتی ہیں۔ اس سے جلد کی رنگت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ سادہ دہی کو روزانہ چہرے پر ملیں اور کچھ دیر کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔ دہی کو شہد کے ساتھ مکس کر کے بھی فیس پیک کے طور پر چہرے پر لگایا جا سکتا ہے، یہ ہر قسم کی جلد کے لیے بہترین ہے۔

سنگترہ:

سنگترے میں وٹامن C کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے، جو جلد کی حفاظت ک لیے لازمی جز ہے۔ اس کے علاوہ اس میں بلیچنگ کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو رنگت کو نکھارنے میں مدد دیتی ہے۔ سنگترے کا رس اور ہلدی کو ملا کر فیس پیک بنائیں اور اسے رات کو سونے سے قبل اپنے چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔ ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ سنگترے کا چھلکا سوکھائیں اور اسے پیس کر اس کا پاؤڈر بنا لیں، پھر اس پاؤڈر کو دہی میں مکس کر کے اس کا پیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ کو چہرے اور گردن میں پندہ منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں۔ یہ چہرے سے نشانات صاف کرنے کے علاوہ رنگت کو بھی نکھارتا ہے۔

بیسن:

بیسن جلد کے لیے بہترین قدرتی جز ہے جو رنگ گورا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ بیسن اور پانی کو ملا کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں اور اسے دس منٹ تک جلد پر لگا کر چہرہ دھو لیں۔

شہد:

شہد میں جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو عمر رسیدگی کے نشانات اور داغ دھبوں کو مٹاتا ہے۔ یہ چہرے کی بلیچ کر کے اس کو نمی فراہم کرتا ہے۔ شہد کو چہرے پر لگا کر تھوڑی دیر بعد دھونے سے مردہ خلیات ختم ہوتے ہیں اور جلد کو تازگی اور چمک ملتی ہے اس کے علاوہ شہد، لیموں کا رس، روغن بادام اور خشک دودھ کو ملا کر فیس ماسک بنا لیں اور اسے جلد پر لگا کر دس منٹ بعد دھو دیں۔

لیموں:

لیموں چونکہ تیزابی خاصیت کا مالک ہوتا ہے۔ اس لیے یہ قدرتی طور پر بلیچ کا کام کرتا ہے لیموں کا رس اور ہلدی کو ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اسے چہرے پر آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں اور پھر چہرہ دھو لیں۔

ایلوویرا جیل:

ایلوویرا جیل کی خوبی یہ ہے کہ یہ چہرے کے نشانات کو ختم کر کے جلد کی اصل رنگت کو بحال کرتا ہے۔ ایلوویرا کی ٹھنڈی تاثیر جلد کو نرم و ملائم رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ جلد کے سیاہ دھبوں کو ہلکا کر کے جلد کی رنگت کو ٹھیک کرتا ہے۔

دودھ:

دودھ میں کیلشیم کی کثیر تعداد ہوتی ہے کیلشیم ہمارے جسم کا ایک اہم جز ہے جو رنگت بہتر بنانے میں بھی مدد دیتا ہے۔ ایک کٹورہ دودھ لے کر ایک کپڑا اس میں بھگو کر جلد پر رگڑیں، خشک ہونے پر دوبارہ یہ عمل دہرائیں۔ جلد کی رنگت میں واضح فرق محسوس ہو گا۔

چاول کا پاؤڈر:

ایشیائی ممالک میں خواتین طویل عرصے سے جلد کی رنگت نکھارنے کے لیے چاول کا پاؤڈر پانی میں استعمال کر رہی ہیں چاول کا پاؤڈر جلد کی رنگت بہتر بنانے میں مددگار ہے۔ اس کا ماسک بنانے کا طریقہ سادہ سا ہے چاول کے پاؤڈر میں دودھ اور گرم پانی مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو 20 سے 30 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر گرم پانی سے دھو لیں۔

ٹماٹر:

ٹماٹر میں ایک قدرتی روغن ایجنٹ ہے جو جلد کے لیے فائدہ مند ہے۔ ایک چھوٹا ٹماٹر لے کر اس کا گودہ جلد پر لگائیں اور خشک ہونے کے لیے 15 سے 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے علاوہ ٹماٹر کے جوس میں ایک چمچہ لیموں کا رس شامل کر کے 15 منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں۔

بلیچی ٹوٹکے:

ایک کھانے کا چمچہ لیموں کا رس اور ایک کھانے کا چمچہ عرق گلاب مکس کریں، اس محلول میں روئی بھگو کر چہرے پر گولائی میں ملیں پانچ منٹ تک یہ عمل کریں اس کے بعد پانی سے دھو لیں۔
ایک پیالے میں ایک کھانے کا چمچہ کھیرے کا رس اور ایک کھانے کا چمچہ لیموں کا رس مکس کر کے روئی کی مدد سے اپنے چہرے پر پانچ منٹ تک آہستہ آہستہ لگائیں، اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے صاف کر لیں۔
دو کھانے کے چمچے کالی مسور اور چار سے پانچ بادام تھوڑے سے پانی میں ساری رات کے لیے بھگو دیں صبح اسی پانی کے ساتھ پیس کر پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں۔ دس سے پندرہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں، یہ پیسٹ چہرے پر قدرتی بلیچ کا کام کرے گا۔
ایک چھوٹا پپیتے کا ٹکڑا لیں اس کو پیالے میں ڈال لر میش کر لیں اب ایک سے دو کھانے کے چمچہ کچے دودھ میں مکس کر لیں اس کے بعد یہ ماسک پورے چہرے پر لیپ کر لیں اور پندرہ منٹ کے بعد دھو لیں۔
گھریلو بلیچ کے یہ تمام طریقے استعمال کر کے دیکھیں، یہ بلیچ رنگ صاف کر کے جلد کو قدرتی چمک دے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں