وہ غذائیں جو ایک ساتھ نہیں کھانی چاہئیں

بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ اچھی سے اچھی اور مفید سے مفید تر غذائیں کھانے سے بھی جسم میں اس کا منفی اثر ہو جاتا ہے اور بجائے روبہ صحت ہونے کے اسے نقصان پہنچ جاتا ہے۔ ایسا اس لئے ہوتا ہے کہ ان غذاؤں کے ساتھ کوئی ایسی چیز کھائی جاتی ہے جو ان میں زہریلی صورت پیدا کر دیتی ہے۔ لہٰذا مندرجہ ذیل اشیاء کو بیک وقت کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
دودھ کے ساتھ ترش غذائیں۔
دودھ کے ساتھ کلونجی۔
دودھ کے ساتھ جامن۔
دودھ کے ساتھ گوشت اور مچھلی۔
دودھ کے ساتھ گُڑ۔
دودھ کے ساتھ مرغن غذائیں۔
مچھلی کے ساتھ شہد۔
دہی کے ساتھ گرم روٹی۔
کھیرا اور کھچڑی۔
چاول اور سرکہ۔
چھاچھ یا دہی کے ساتھ کیلا۔
شہد اور گھی۔
شہد اور پانی ہم وزن۔
تیل اور گھی۔
گھی، کھٹائی، ککڑی اور کھیرے کے بعد پانی، شربت یا دودھ یا دہی کی لسّی پینا۔
شہد اور خربوزہ۔
خربوزہ اور دہی۔
انڈہ اور دہی۔
دہی اور اچار۔
شربت یا ٹھنڈے پانی کے بعد چائے، یا چائے کے بعد شربت یا ٹھنڈا پانی پینا۔
بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ مذکورہ چیزیں باہم کھانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا، مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اصول غلط ہے۔ بلکہ انسان کی قوت مدافعت کا امراض پر غالب آ جانے سے انسان مرض کے حملے سے بچ جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں