ذیابیطس کا گھریلو علاج

سائنسی محققین تا حال ذیابیطس کے ٹھیک ٹھیک اسباب معلوم نہیں کر سکے ہیں، تاہم کچھ اسباب ایسے ہیں جو شوگر کے خطرات کو بڑھانے کو مؤجب بن سکتے ہیں، جن میں موٹاپا، موروثی وجوہات، غیر متوازن غذاؤں کا استعمال، بہت زیادہ میٹھی، نشاستہ دار، چکنائی اور پروٹین والی غذاؤں کا استعمال، اعصابی تناؤ، جسمانی سر گرمیوں سے دوری اور موجودہ دور کا طرز زندگی وغیرہ شامل ہیں۔

اس ضمن میں چند گھریلو ٹوٹکوں کا ذکر کیا جا رہا ہےجو ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

کریلا:

شوگر کے لئے کریلا نہایت ہی پر اثر اور بہترین قدرتی علاج ہے۔ اس سبزی کو کثرت سے استعمال کریں۔ روزانہ کم از کم ایک چمچ کریلے کا جوس ضرور پئیں، یہ خون اور پیشاب میں شکر کی سطح کو حیرت انگیز طور پر کم کر دیتا ہے۔

آملہ:

آملہ Vitamin Cکی موجودگی کی وجہ سے شوگر کو کنٹرول کرنے کے لئے نہایت ہی پر اثر جز ہےایک چمچ آملے کے رس کو ایک کپ تازہ کریلے کے جوس میں ملا کر پئیں اور کم از کم دو مہینے تک اس کا استعمال جاری رکھیں۔ یہ لبلبے کو انسولین پیدا کرنے کے قابل بنا دے گا۔ آملے کا استعمال ذیابیطس کے لئے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔

کری پتّے:

ہر صبح 10 تازہ کری پتے کھائیں اور تین مہینے تک اس کا استعمال جاری رکھیں، یہ موٹاپے کی وجہ سے ہونے والی شوگر کی روک تھام میں مدد دیتا ہے۔

سیب کا سرکا:

سیب کے سرکے میں شامل غذائی اجزاء خون میں بڑھتے ہوئے گلوکوز کے لیول کو کم کرنے اور قابو کرنے میں مدد دیتا ہے۔ 2 چمچ سیب کے سرکے میں ایک چٹکی نمک ڈالیں اور اسے ایک گلاس پانی میں شامل کر کے کھانے کے بعد پی لیں۔

ایلفلفا:

وٹامن، معدنیات اور دوسری غذائی اجزاء سے بھر پور یہ ہربل علاج بلڈ شوگر کو حیرت انگیز طور پر کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ایک چائے کا چمچ ایلفلفا بیج لیں اور اسے ہر کھانے پر چھڑک کر استعمال کریں۔

پھلوں کا استعمال:

ہر روز کم ازکم پانچ پھلوں کا استعمال کریں، جیسےکہ کیلا، بلیک بیری، گریب فروٹ، انجیر، انار کا جوس وغیرہ ۔ تُرش پھلوں کا استعمال شوگر کے لئے نہایت ہی مفید ثابت ہوتا ہے، جیسے کہ سنگترہ، اسٹرابری، انگور وغیرہ دن میں تین تُرش پھلوں کا استعمال ضرور کریں۔

سبزیوں کا استعمال:

تازہ اور غذائیت بخش ہری سبزیوں کا استعمال شوگر کو قابو کرنے کے بےحد فائدہ مندہے، کیوں کہ یہ توانائی اور Vitamins کی فراہمی کا آسان اور نتیجہ خیز ذریعہ ثابت ہوتیں ہیں۔
شوگر کے مریضوں کے لیے گھیا کدو، تورئی، کھیرا، پالک، ٹماٹر، کریلا، آملہ، لہسن، لیموں کا پانی، بینگن نہایت ہی نفع بخش ثابت ہوتی ہیں۔

شوگر کے مرض میں مبتلا لوگوں کے لئے جامن نہایت ہی فائدہ مند پھل ہے، جسے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کھا سکتے ہیں، کیوں کہ یہ نشاستہ کو شکر میں تبدیل ہونے سے روکتا ہے، نہ صرف جامن بلکہ اس کے بیجوں کے پاؤڈر کو بھی ذیابیطس کے لئے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ 5گرام جامن کے پاؤڈر ایک گلاس تازہ پانی میں شامل کر کےصبح شام پئیں۔اس کے علاوہ آدھا کپ جامن کی پتیوں کو سل کر کے جوس نکال کر پئیں اور اسے 5 سے 10روز تک جاری رکھیں۔

Avocado:

ناشپاتی کی شکل کا ایک شیرہ دار پھل ہے، اس کا بیج لیں اور اس کے کئی ٹکڑے کر لیں، اب ان ٹکڑوں کو پانی میں ڈال کر اُبال لیں، پانی براؤن ہونے پر اسے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر اسے چھان کر پئیں۔ کم از کم دو ہفتوں میں ا کے حیرت انگیز نتائج بر آمد ہونے لگیں گے۔

کشمش:

کالی کشمش کے چند دانوں کو رات بھر کے لئے پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور اگلی صبح نہار منہ اس پانی کو چھان کر پی لیں۔ یہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لئے حیرت انگیز نسخہ ہے۔ بہترین نتائج کے لئے باقاعدگی سے استعمال کریں۔

دار چینی:

شوگر کے تدارک میں دارچینی کا استعمال نہاہت مفید اور فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ کیوں کہ اس میں شامل کیمیکل قدرتی طور پر بلڈ گلوکوز کو اچھے طریقے سے استعمال کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ایک گلاس اُبلتے ہوئے پانی میں تین چمچ دار چینی ڈالیں اور کم ازکم 20 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکنے دیں، اب اس مکسچر کو چھان کر پئیں۔ بہترین نتائج کے لئے روزانہ دن میں دو مرتبہ ضرور استعمال کریں۔

میتھی:

دو چائے کے چمچ میتھی کے بیجوں کو دودھ کے ساتھ نگل لیں۔ شوگر کے لئے بہترین نسخہ ہے، اس کے علاوہ میتھی کے 100 سے 90 بیجوں کو 250 گرام پانی میں رات بھر کے لئے بھگو کر رکھ دیں ، اگلی صبح ان بیجوں کو مسل کر کپڑے سے چھان لیں اور اس کا پانی پئیں۔ تقریباً دو مہینے تک اس عمل کو جاری رکھیں، بہترین نتائج برآمد ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں