موجودہ حکومتی اتحاد سے معاہدہ کر کے پچھتا رہے ہیں: وسیم اختر

کراچی(نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم کے سینئر رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی اتحاد سے معاہدہ کرکے پچھتا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر جماعت کی مجبوریاں ہوتی ہیں، ہماری بھی مجبوریاں ہیں۔ موجودہ حکومتی اتحاد سے معاہدہ کر کے پچھتا رہے ہیں مگر ہم سوچتے ہیں کہ انہیں چھوڑ کر کہاں جائیں؟ سابق میئر کراچی کا کہنا تھا کہ گورنر ٹیسوری ہمارا ایشو نہیں، ہم اس مرحلے پر پہنچ چکے ہیں کہ جس روز تنگ آ گئے تو موجودہ اتحاد سے بھی نکل جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں