الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث پائے ھئے ہیں عمران خان ممبر قومی اسمبلی نہیں رہے۔  واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر راجا پرویز اشرف نے اگست کے اوائل میں توشہ خانہ کیس کی روشنی میں عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو ایک ریفرنس بھیجا تھا۔ ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے اپنے اثاثوں میں توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف اور ان تحائف کی فروخت سے حاصل کی گئی رقم کی تفصیل نہیں بتائی۔ اپریل کے آغاز میں سابق وزیر اعظم نے توشہ خانہ میں ملنے والے تحائف کے تنازع پر ایک غیر رسمی میڈیا گفتگو کے دوران جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کے تحفے ہیں اور یہ ان کی مرضی ہے کہ انہیں رکھنا ہے یا نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں