روپے نے پھر سے تخت سنبھالنے کی تیا ری شروع کر دی…ڈالر کی اکڑ توڑ دی گئی

کراچی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 43 پیسے سستا ہوکر 220.41 روپے پر بند ہوا۔آج منگل کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے اور اب تک ڈالر 66 پیسے سستا ہوکر 219 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 222 روپے 90 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

گزشتہ سیشن میں بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ رواں ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں کمی کی ایک وجہ تیل کی مد میں کی گئی بیرونی ادائیگیاں بھی ہیں، اس کے علاوہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹس میں کافی زیادہ فرق آگیا تھا، اس لیے بینک ڈالر کے ریٹ کو آہستہ آہستہ اوپر لے کر گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونی ادائیگیوں، ڈالر کی طلب اور رسد کے درمیان خلا کی وجہ سے شرح تبادلہ دباؤ کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سہ ماہی کے آخر میں ادائیگیوں کی وجہ سے نظام دباؤ میں رہے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں