انگلینڈ اور آئرلینڈ کا میچ بارش کے بعد دوبارہ شروع : ٹی 20 ورلڈ کپ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلے کے 8ویں میچ میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دے دیا۔ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سپر12 مرحلے کے 8 ویں میچ میں انگلینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری میچ بارش کے باعث کچھ تاخیر سے شروع ہوا اور صرف 1.3 اوورز بعد ہی ایک مرتبہ پھر بارش شروع ہوگئی جس کے باعث کھیل کو روک دیا گیا اور پچ پر کورز ڈال دیے گئے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے درمیان اہم میچ نامکمل رہا تھا جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک،ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔ آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں میں زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے درمیان شیڈول میچ تیز بارش کی وجہ سے 9 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ میچ میں انگلش ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، دیوڈ ملان، بین اسٹوکس،ہیری بروک، معین علی، لیام لیونگ اسٹون، کرس ووکس، مارک ووڈ اور عادل رشید شامل ہیں۔ آئر لینڈ کے کپتان اینڈی بالبرنی ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں پال اسٹرلنگ لورکن ٹکر، ہیری ٹیکٹر، کرٹس کیمفر، جارج ڈوکریل، گیرتھ ڈیلانی، مارک ایڈیر، فیون ہینڈ بیری میکارتھی اور جوش لٹل شامل ہیں۔

آج گروپ ون کی 4 ٹیمیں مدمقابل ہیں، پہلے میچ انگلینڈ کا مقابلہ آئرلینڈ سے جاری ہے جب کہ دوسرے میچ میں افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی۔ میگا ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو ہرایا تھا جب کہ آئرلینڈ کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں