اہم اور قریبی شخصیت نےتحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔۔مزید 5 ارکان اسمبلی کا بھی پارٹی چھ

(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی لانگ مارچ سے قبل خرم لغاری کا اہم فیصلہ،پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری

کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خرم لغاری نے دعویٰ کیا کہ مزید 5 ارکان پنجاب اسمبلی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہمیں بتایا جائے کہ وزیر بنانے کا کیا معیار ہے؟ انکا کہنا تھا کہ ہمیں دکھایا کچھ اور گیا تھا اور ہوا کچھ اور ہے۔ممکن ہے ہم اسمبلی سے بھی استعفٰی دے دیں،ہم اگلے تین چار دن میں اسمبلی رکنیت سے بھی مستعفی ہو سکتے ہیں۔ خرم لغاری نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب تحریک انصاف لاہور سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کرنے والی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل فیصل واواڈ نے بھی لانگ مارچ کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ لانگ مارچ میں خون ہی خون اورجنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں،میں اپنے معصوم پاکستانیوں کو چند لوگوں کی سازش کیلئے مرنے نہیں دوں گا، خری وقت تک کوشش کروں گا کہ لاشوں اور خون کا کھیل بند ہو۔عمران خان کو بتا چکا کہ اس سازش کے مقاصد کچھ اور ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے فیصل واوڈا کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ جن کو قریب سمجھتا تھا وہ وقت آنے پر بدل گئے، فیصل واوڈا نے ڈرٹی ہیری کی فرمائش پر پریس کانفرنس کی، میرے لوگوں سے رابطے کر کے انہیں توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اسلام آباد میں جب سے ڈرٹی ہیری آیا لوگوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔عمران خان نے نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اداروں کے سربراہ آ کر پریس کانفرنس کررہے ہیں، اور ساتھ کہہ رہے ہیں کہ ہم سیاست میں نہیں ہیں، کوئی سیکیورٹی کا مسئلہ ہو اس پر آ کر بات کریں،سیاسی پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ایسی چیزیں کہی گئیں کہ اگر میں جواب دینا شروع کر دوں تو میرے ملک کو نقصان پہنچنے گا ادارے کا نقصان ہو گا، اگر میں اپنا منہ کھولنا شروع کروں تو نقصان تو میرے ملک کو ہی ہوگا، میں چاہتا ہوں کہ یہ انفرادی لوگ غلطیاں کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں