ٹی 20 ورلڈ کپ:سری لنکا نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

سری لنکا اور آئرلینڈ کا مقابلہ آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں ہو رہا ہے جہاں آئرش کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ کی جانب سے اوپنر پال اسٹرلنگ نے 34 رنز بنائے۔ مڈل آرڈر بلے باز ہیری ٹیکٹر 42 گیندوں پر 45 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ کوئی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔

اس طرح سے آئر لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 129 کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے جب کہ 5 اوورز میں بغیر نقصان کے 50 رنز بنالیے ہیں۔ میچ میں آئرلینڈ کی قیادت اینڈی بلبرنی کر رہے ہیں جب کہ سری لنکا کی ٹیم کے کپتان ڈاسن شناکا ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے وانندو ہاسارنگا ڈی سلوا اور مہیش تھیک شانا نے 2،2 ائرش بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ بائینورا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، چمیکا کرونا رتنے اور دھنن جیا دی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے آج کھیلے جا رہے دوسرے میچ میں پاکستان کا روایتی حریف بھارت کے ساتھ بڑا مقابلہ آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہوگا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے سیم کیوران کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت افغانستان کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزلینڈ نے ڈیون کونوے اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی بدولت میزبان اور دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں