شکست پرافسردہ ہوں، کوئی بات نہیں بھارت میں ورلڈ کپ اٹھائیں گے، شعیب اختر

سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی بولنگ پورے ایونٹ میں بہترین رہی اور شکست پر افسردہ ہوں لیکن ہم اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔  اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ ہار گیا لیکن قومی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ایونٹ کے آخری میچ میں فاسٹ بالر شاہین شاہ کا ان فٹ ہونا ٹرنینگ پوائنٹ تھا لیکن کوئی بات نہیں، ہمیں مایوس نہیں ہونا۔شعیب اختر نے انگلینڈ کے کھلاڑی بین اسٹوکس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2016 کے ورلڈ کپ میں 5 چھکے کھا کر وہ ٹیم کی ناکامی کا باعث بنے تھے لیکن آج انہوں نے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی ہے۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مخاطب کرکے کہا کہ ’میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں جس طرح پوری قوم ہے، ہم بھارت میں ورلڈ کپ اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں