سمندری کائی، حسن میں کام آئی

قدرت نے سمندر کو بھی خدمتِ انسانیت کے لیے مامور کر رکھا ہے۔ جس میں سمندری کائی کے ذریعے مختلف امراض کے علاج نے حیرت انگیز نتائج مرتب کئے ہیں، اس کے ذریعے قابل علاج بیماریاں بے خوابی، اعصابی امراض، غدود کی تکالیف، نمکیات کی کمی، اسہال، امراض جلد، قبل از وقت بڑھاپا، ٹوٹے پھوٹے ناخن، خوبصورتی کے لیے ماسک، خشکی سکری، بالوں کا گرنا وغیرہ شامل ہیں۔ قدیم یونانی طبیب اسے تھیلوتھراپیا کہتے تھے۔
تھلیمیا یعنی سمندر اور تھراپیا یعنی علاج اسے ہربل تھراپی (جڑی بوٹیوں کا علاج) بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ سمندری کائی معدنیات پر مشتمل ہوتی ہے۔
یہ حقیقت ہے کہ ان تمام مسائل اور بیماریوں کا جلد، بال اور خوبصورتی سے گہرا تعلق ہے۔ اس لیے قدرتی نباتات کے ذریعے جراثیمی بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے اور اس کے نقصانات بھی نہیں ہوتے۔

سمندری کائی کے ذریعے کیل مہاسوں کا علاج:

جلد کو اگر ایسی نباتاتی غذا دی جائے جو فاسد مادوں سے پاک ہو اور معدنیات سے بھرپور ہو تو وہ کبھی بھی کیل مہاسوں کا شکار نہیں ہوتی، وہ تمام عناصر جو بیکٹریا پھیلاتے ہیں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہے۔ سمندری کائی سے علاج کے ساتھ ساتھ باقاعدہ نیند لینا بہت ضروری ہے معدے کو فعال بنانے میں غذا نہایت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

سمندری کائی سے تیار کردہ ماسک:

مارکیٹ میں بہت سے سمندری نباتات سے تیار کردہ ماسک دستیاب ہیں جو جلد کو ٹھنڈک اور فرحت بخش احساس دینے کے ساتھ ساتھ چہرے کی خوبصورتی اور دلکشی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
سمندری کائی سے تیار کردہ ماسک کا طریقہ نہایت آسان ہے۔ کائی میں پانی کے چند قطرے ملا کر چہرے پر لگائیں اور سوکھنے پر چہرہ دھو لیں۔

سمندری کائی سے باتھ:

نباتاتی غسل کی روایت بہت پرانی ہے۔ اس میں سمندری جڑی بوٹیوں کو پانی میں مکس کر کے غسل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو کہ جسم کی تھکاوٹ کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو جراثیم سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔ بعض دفع کسی صدمے سے ہمارے اعصاب کھنچاؤ کا شکار ہو جاتے ہیں اور دوران خون رک جاتا ہے۔ یہ کھنچاؤ کافی تکلیف دہ ہوتا ہے، اسے میں اعصاب کو ٹھیک کرنے کے لیے سمندری کائی سے غسل لینا نہایت مفید اور کارآمد ہے۔ سمندری کائی سے غسل لینے سے خون میں روانی آ جاتی ہے اور اعصاب صحیح طریقے سے کام کرتے ہیں۔

سمندری کائی کا مشروب موٹاپے میں کارآمد:

سمندری کائی کا شیک پینے سے بھوک سے پیٹ میں اٹھنے والے مڑوڑ ختم ہونے کے ساتھ ساتھ حیرت انگیز طور پر جسم دبلا پتلا بھی ہونے لگتا ہے۔ تجربات کے دوران جن مرد و خواتین نے سمندری کائی پر مشتمل مشروب صبح کے ناشتے میں استعمال کیا ان کو دن میں تین گنا کم بھوک محسوس ہوئی دوپہر کے وقت ان کی بھوک نارمل ملک شیک کے ایک گلاس سے پوری ہو گئی۔
ماہرین نے تجربات کے دوران دیکھا کہ جن لوگوں نے یہ خوراک استعمال کی ان کو تیس فیصد تک کم بھوک لگی اور ان کا جسمانی نظام بھی خوراک کی کمی سے ڈسٹرب نہیں ہوا۔ یہ شیک ذائقے میں بھی عام شیک کی طرح ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں