لاہور میں پنجاب پولیس کی ڈیجیٹل چالان سروس کا افتتاح نافذ ہو گا

ڈیجیٹل چالان سسٹم کو پہلے لاہور کی شاہراہ دی مال پر پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کیا گیا تھا بعدازاں اس کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد اسے شہر کے دیگر شاہراہوں میں نافذ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پرصوبائی دالراحکومت کی اہم شاہراہیں مال ون، مال ٹو اور مال تھری سے ڈیجیٹل سسٹم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر اسد ملہی نے بتایا کہ ڈیجیٹل چالان سے جعلی اور بوگس چالان کی شکایات کا خاتمہ ہوگا اور شفافیت کے حصول کو یقینی بنائے گا۔تمام ٹریفک اہلکاروں کے موبائل فون میں خصوصی طورپر بنائی گئی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کردی گئی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے چالان کا پیغام موصول ہوگا۔چیف ٹریفک افسر نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے شناختی کارڈ درج کرنے کے بعد ٹریفک وارڈن کو مجرموں کے ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیجیٹل سسٹم کے کامیاب نفاذ سے جرائم کے خاتمے میں مدد ملےگی جبکہ مستقبل میں اس نظام کے تحت بجٹ میں کمی مددگار ثابت ہوگی۔ ہر سال پنجاب حکومت کی جانب سے چالان کاپیوں کی چھپائی کے لیے بھاری رقم خرچ ہوتی ہے، ڈیجیٹل نظام کی وجہ سے چالان کاپیوں پر بجٹ مختص کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں