Increase in Defense Power of Pakistan Navy Pak-Turkey

پاکستان بحریہ کی دفاعی طاقت میں اضافہ: پاک ترکی

ویب ڈیسک کے مطابق تیمور فہد خان کا کہنا ہے کہ یہ تکنیکی طور پر پاکستان نیوی فلیٹ کے لیے جدید ترین جنگی جہاز ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ترکی کے مشترکہ طور پر بنائے گئے یہ جنگی جہاز پاکستانی بحریہ کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں جو کہ پاکستان کی میری ٹائم سکیورٹی کی صلاحیت کو بڑھانے میں اہم ثابت ہوں گے اور سندھ اور بلوچستان کی ساحلی سرحد کو اہم سکیورٹی فراہم کریں گے۔ تیمور فہد کا کہنا ہے کہ ’یہ علامتی طور پر اہم ہے اور ساتھ ہی یہ منصوبہ دو مسلم ممالک کے درمیان تاریخی دوستی اور برادرانہ تعلقات کی ایک مثال بھی ہے۔‘ شہباز شریف اور رجب طیب اردوغان کے درمیان نجی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال سمیت کئی امور پر بات چیت کا امکان ہے۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف ترکی کے کاروباری برادری سے بھی ملاقات کریں گے اور استنبول میں قیام کے دوران وہ ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک (ای ٹی ڈی بی) کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔ شہباز شریف انھیں پاکستان میں سرمایہ کاری، خاص طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔ اگرچہ تیمور فہد کا کہنا ہے کہ اس دورے میں کسی بھی پراجیکٹ پر ایم او یو پر دستخط کرنے کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں