بھارت اورامریکا کا پاکستان سے دہشتگردوں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی دورہ امریکا کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے بعد دونوں سربراہان مملکت کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے سربراہان کی جانب سے مشترکہ بیان میں کالعدم لشکر طیبہ اور کالعدم جیش محمد جیسے انتہا پسند گروہوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور پاکستان سے یہ یقینی بنانے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا کہ اس کے زیرِ انتظام کوئی بھی علاقہ دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال نہ ہو۔ بیان میں پاکستان سے 2008ء کے ممبئی حملوں سمیت دہشت گرد حملوں کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ قبل ازیں بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کو یقین دہانی کروائی کہ امریکا اب بھی ایک مستحکم اور خوشحال پاکستان چاہتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں کے لیے ممکنہ امریکی حمایت کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ایک مستحکم‘‘ محفوظ اور خوشحال پاکستان نہ صرف خطے کے مفاد میں ہے بلکہ یہ امریکا کے بھی مفاد میں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں