India is involved in terrorism in Pakistan

بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، عالمی برادری احتساب کرے ثبوت مہا کریں گے

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہےکہ بھارت خطے میں متعدد دہشتگرد تنظیموں کی معاونت کر رہا ہے اور ہمارے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں، بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے لہٰذا ہم سمجھتے ہیں کہ عالمی برادری بھارت کا احتساب کرے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہاکہ آج دنیا اورخطے کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، افسوس ہے کہ آج ایسے معاملے پربات کرنے آئی ہوں، افسوس، دہشتگردی کرانے والا خود کو دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار قرار دیتا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ صبح سیکرٹری خارجہ نے غیرملکی سفیروں کوبھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے بارے میں بریفنگ دی، بھارت نے جوہر ٹاؤن لاہور میں دہشتگردی کی، ہم نے تحقیقات مکمل ہونے اور ثبوتوں کا انتظار کیا، واضح ثبوت ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، جوہرٹاؤن دہشتگردی بھارت کا منصوبہ تھا اور اس کو بھارت نے سر انجام دیا، جن کو اس دہشتگردی میں سزا ہوئی وہ صرف فرنٹ مین تھے، اس واقعہ کے اصل کردار بھارتی ریاستی پشت پناہی میں آزاد ہیں، پاکستان اس حوالے سے آواز اٹھاتا رہے گا، بھارت مسلسل بلوچ علیحدگی پسندوں کی حمایت کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں