ستلج کے سیلابی ریلے میں بہہ کر بھارتی شہری پاکستان پہنچ گیا

دریائے ستلج کے سیلابی ریلے میں بہہ کر مبینہ طور پر ایک بھارتی باشندہ پاکستان پہنچ گیا۔ بھارتی باشندہ قوتِ سماعت اور گویائی سے محروم ہے، پولیس تحفظ مرکز قصور کے مطابق انہیں ایک گمشدہ گونگا اور بہرہ آدمی ملا ہے جو اپنا نام و پتہ بتانے سے قاصر ہے۔ اس شخص نے اشاروں میں بتایا کہ وہ بھارتی شہری ہے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستان آ گیا ہے۔ حکام کی جانب سے گمشدہ شخص کو تن ڈھانپنے کے لیے کپڑے دیے گئے ہیں اور کھانا بھی کھلایا گیا ہے۔ بعد ازاں پولیس نےاس شخص کو ایدھی سینٹر منتقل کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں