شہدادپور میں 12 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق کے بعد چار ملزمان گرفتار

سانگھڑ کے علاقے شہدادپور میں میڈیکل رپورٹ میں 12 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق کے بعد پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز شہدادپور کے قریب گاؤں مَلدَسی میں 4 ملزمان لڑکی کو زبردستی اٹھا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کے والدین نے پولیس سے رابطہ کیا جس پر متاثرہ لڑکی کا شہدادپور کے سرکاری اسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف اغوا اور زنا بالجبر کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں