emergency landing in Spain

اسپین میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد درجنوں تارکین وطن فرار ہوگئے۔

بارسلونا پولیس نے ہوائی جہاز کے 14 مسافروں کو حراست میں لے لیا جبکہ 14 دیگر مفروروں کو تلاش کیا جا رہا ہے جو جھوٹے بہانے سے ہنگامی لینڈنگ کرنے کے بعد ائیرپورٹ سے بھاگ گئے تھے۔

برطانوی خبررساں ایجنسی ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق بدھ کو مراکش سے ترکیہ جانے والے جہاز میں بیٹھی ایک حاملہ خاتون نے بچے کی پیدائش کا بہانا  کرکے اسپین کے شہر بارسلونا میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کروائی۔ اسپین کے ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد خاتون کا اسپتال میں معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ بالکل ٹھیک تھی، اس دوران جہاز میں بیٹھے تقریباً 28 تارکین وطن فرار ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق ہسپانوی حکومت نے بتایا کہ پولیس نے  فرار ہونےو الے افراد میں سے خاتون سمیت 14 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ 14 دیگر اب بھی لاپتہ ہیں۔ حراست میں لیے گئے افراد میں سے 5 کو طیارے میں واپس بٹھایا گیا جبکہ دیگر کو مراکش بھیج دیا جائے گا،حکام نے تمام تارکین وطن کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔ اس سے قبل بھی گزشتہ برس کا ’’سا بلانکا‘‘ سے استنبول جانے والے مسافروں کا ایک گروپ ہسپانوی جزیرے ’’میلورکا‘‘ کے رن وے پر  ہنگامی لینڈنگ  کروانے کے بعد طیارہ چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا تاہم ان میں سے 12 کو گرفتار کر لیا گیا تھا  جبکہ دیگر 12 فرار لاپتہ ہو گئے تھے۔ emergency landing in Spain

اپنا تبصرہ لکھیں