مِلک تیھراپی

دودھ پینے سے جسم مضبوط ہوتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دودھ کا فیس پیک ہماری جلد لے لیے کتنا فائدہ مند ہے؟
دودھ صرف ہماری صحت کو ہی نہیں یہ چہرے کی کلینزنگ، ٹوننگ اور موسچرائزنگ بھی کرتا ہے، جس سے چہرے کی چمک برقرار رہتی ہے، دودھ کو پورے جسم میں رگڑنے سے جلد ملائم رہتی ہے۔

رنگت میں نکھار:

دو چمچے دودھ کی ملائی میں ایک چمچہ شہد ملا کر اپنی جلد پر لگائیں اس سے جلد کی خشکی ختم ہوتی ہے، دودھ اور عرق گلاب مکس کر کے پورے جسم پر لگانے سے جلد کا رنگ نکھرنا شروع ہو جاتا ہے۔

بڑھتی ہوئی عمر کو روکتا ہے:

ناریل کو کدوکش کر کے اس کو نچوڑ لیں، دودھ سا نکل آئے گا، پھر اس دودھ میں عرق گلاب مکس کر کے اپنی جلد پر تقریباً بیس منٹ تک لگا رہنے دیں، اس کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

Dead Skin (مردہ کھال):

دودھ اور گاجر کا رس ملا کر لگانے سے چہرے کی جلد Tight ہوتی ہے اور Dead Skin صاف ہوتی ہے۔

کیل مہاسے:

دودھ میں تھوڑا سا نمک ملا کر چہرے پر لگانے سے کیل مہاسوں خاتمہ ہوتا ہے۔ آدھا چمچہ پیلی سرسوں اور آدھا چمچہ کالا تیل لے کر پیس لیں، پھر اس میں تھوڑا دودھ ملا کر مہاسوں کے داغ پر لگائیں مسلسل استعمال سے مہاسوں کے داغ مٹ جائیں گے۔

چھائیاں:

چہرے کی چھائیاں دور کرنے کے لیے دودھ اور سرسوں کا تیل ملا کر لگائیں۔ گہیوں کے آٹے کو دودھ میں اچھی طرح ملا کر رات بھر کے لیے رکھ دیں، صبح اس کو چہرے پر لگائیں، اس سے چکنی جلد کی پریشانی دور ہو گی۔

مرجھایا ہوا چہرہ:

جو کے آٹے میں دودھ ملا لیں، اس کا پیسٹ بنا کر پورے چہرے پر لگائیں، پھر آہستہ آہستہ سے چہرے پر اسکرب کریں اور نکھار پائیں۔

مسام (Pores):

ایک پیالے میں پکا ہوا پپیتا، دودھ، شہد اور زعفران ملا لیں، اس کو چہرے پر 10 سے 15 منٹ کے لیے لگائیں اور بعد میں ٹھنڈے پانی سے دھو لیں یہ جلد کو صاف کرنے اور بند مساموں کو کھولنے میں مدد دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں