Modi is the butcher of Gujarat

اسامہ تو مر چکا ہے مگر بھارت کا قصائی اب تک زندہ ہے، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے نیویارک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن تو مر چکا ہے مگر گجرات کا قصائی ابھی تک زندہ ہے اور بھارت کا وزیراعظم بن چکا ہے۔ بھارتی حکومت گاندھی کی نہیں بلکہ گاندھی جی کے قاتل کے نظریات پر یقین رکھتی ہے اور ہٹلر سے متاثر ہے۔ عمران خان سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی جماعت کی دس چھوڑی ہوئی نشستوں میں سے تین ہار گئے، اگر میری جماعت اپنی دس نشستوں میں سے تین ہار جاتی تو مجھے تو بہت تشویش ہوتی۔

اپنا تبصرہ لکھیں