طالبان قیادت ملا محمد عمر مجاہد کی قبر منظرعام پر لے آئی۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق ملا محمد عمر کی قبر اتوار کو ایک تقریب کے دوران منظر عام پر لائی گئی ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک سلسلہ وار ٹویٹ میں قبر کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملا محمد عمر کی قبر ایک تقریب کے دوران منظر عام پر لائی گئی ہے۔ ان کے مطابق اس موقع پر طالبان حکومت کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخند، ملا محمد عمر کے صاحبزادے اور وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد سمیت کابینہ میں شامل کئی دیگر وزرا بھی موجود تھے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اس موقع پر شرکا نے فاتحہ اور قرآن خوانی بھی کی۔

ملا محمد عمر کے صاحبزادے مولوی محمد یعقوب مجاہد نے والد کے حوالے سے بتایا کہ ”جب میرے والد قندھار سے نکلے تو اسی علاقے میں آئے۔“ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد اس دوران کچھ دنوں کے لیے ایک اور علاقے گئے لیکن پھر یہیں واپس آئے اور وفات تک اسی علاقے میں رہے۔“ طالبان کے سابق امیر کی قبر جس تقریب کے دوران منظر عام پر لائی گئی اس سے طالبان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخند نے خطاب میں کہا کہ ”جس اتحاد اور اتفاق سے ہم گذشتہ 20 سے 25 سالوں سے چل رہے ہیں، اسی طرح ہمیں آگے بھی چلنا ہے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں