NATO is supplying Ukraine with unusual weapons

نیٹو کا روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو ڈرون جیمنگ ڈیوائسز سمیت غیر معمولی اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔

ویب ڈیسک کے مطابق جنرل سیکرٹری جینز اسٹولٹن برگ نے روس سے جنگ کے خاتمے تک یوکرین کی مدد کرتے رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے شکار ملک یوکرین کی مسلح افواج کو مغربی معیار کے مطابق جدید فوج میں تبدیل کرنے میں مدد کریں گے۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مغربی ممالک کے عسکری اتحاد کی 30 رکن ممالک یوکرین کو ایندھن، جنریٹرز، طبی سامان، سرمائی سازوسامان اور ڈرون جیمنگ ڈیوائسز سمیت غیر معمولی اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔نیٹو کے جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ بھی یوکرین کی سفارتی حمایت کو جاری رکھیں گے اور رومانیہ میں ہونے والے نیٹو اجلاس میں کچھ مزید مطالبات بھی رکھوں گا۔

انہوں  نے کہا کہ  اُن غیر نیٹو ممالک پر زور دیا ہے جو انفرادی طور پر یا گروہی طور پر یوکرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں کہ یوکرین کو فضائی دفاعی نظام اور دیگر ہتھیار فراہمی کوشش کرتے رہیں کیوں کہ بطور تنظیم نیٹو اسلحہ فراہم نہیں کرسکتا۔یاد رہے  کہ رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں 29 اور 30 نومبر کو ہونے والا نیٹو اجلاس اس وعدے کے تقریباً 15 سال بعد منعقد ہو رہا ہے کہ یوکرین اور جارجیا ایک دن نیٹو میں شامل ہوں گے اور اسی پر اعتراض کرتے ہوئے روس نے یوکرین پر حملہ کیا ہے۔اس اجلاس میں بوسنیا، جارجیا اور مالڈووا کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے جن کے بارے میں نیٹو کا مؤقف ہے کہ وہ روس کے دباؤ میں آ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں