ایک ارب 35 کروڑ نوجوانوں کے سماعت سے محروم ہونے کا خطرہ

دنیا بھر میں تقریباً ایک ارب نوجوانوں کو ہیڈ فون سننے یا اونچی آواز میں موسیقی کی جگہوں پر جانے سے سماعت سے محرومی کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی زیرقیادت مطالعہ کے بعد  نوجوانوں کو خبردار کیا گیا ہے  کہ وہ اپنی سننے کی عادات کے بارے میں زیادہ محتاط رہیں، اور حکومتوں اور صنعت کاروں پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں سماعت کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کریں۔ بی ایم جے گلوبل ہیلتھ جریدے میں شائع ہونے والے تجزیے میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی اور روسی زبان میں شائع ہونے والے  33 مطالعات کے اعداد و شمار کو دیکھا گیا جس میں 12 سے 34 سال کی عمر کے 19,000 سے زائد شرکاء کا احاطہ کیا گیا۔ اس میں پایا گیا کہ   24 فیصد نوجوانوں کی سماعت اس وقت  غیر محفوظ  تھی  جب وہ سمارٹ فون جیسے آلات کے ساتھ ہیڈ فون استعمال کرتے تھے۔ نوجوانوں کی  48 فیصد تعداد  کو تفریحی مقامات جیسے کنسرٹ یا نائٹ کلبوں  میں  غیر محفوظ شور کی سطح کا سامنا کرنا پڑا۔ ان نتائج کو یکجا کرتے ہوئے  مطالعے میں  اندازہ لگایا گیا ہے کہ  چھ لاکھ 70 ہزار سے ایک ارب 35 کروڑ  کے درمیان نوجوانوں کو سماعت سے محروم ہونے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔میڈیکل یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولائنا کی ایک آڈیولوجسٹ اور اس تحقیق کی پہلے مصنف لارین ڈیلارڈ نے کہا کہ بدقسمتی سے لوگ اونچی آواز میں موسیقی کو پسند کرتے ہیں،  وسیع رینج جزوی طور پر اس لیے ہے کہ کچھ نوجوان دونوں عوامل (ہیڈ فون اور پارٹی)  سے ممکنہ طور پر خطرے میں ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں