آن لائن قرض فراہم کرنے والی تمام ایپلی کیشنز بند کی جائیں، صدر پی بی آئی ایف

پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم (پی بی آئی ایف) کے صدر میاں زاہد حسین کا کہنا ہے کہ آن لائن قرض دینے والی تمام ایپلی کیشنز فوری بند کی جائیں۔
پی بی آئی ایف کے صدر نے کہا کہ عوام کو سستے اور فوری قرض کا جھانسہ دے کر لوٹا جا رہا ہے۔ میاں زاہد حسین کا کہنا ہے کہ قرض واپسی میں تاخیر پر بھاری سود اور جرمانہ لیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دھونس، دھمکی اور دھاندلی سے اصل رقم کا کئی گنا واپس لیا جارہا ہے۔ میاں زاہد حسین کا کہنا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے چند چھاپے ناکافی ہیں، حکومت اس دھندے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے۔ صدر پی بی آئی ایف نے مزید کہا کہ مسابقتی کمیشن نے محتاط رہنے کا مشورہ دے کر سمجھا ہے کہ ذمہ داری ادا ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں