پاکستان نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو7وکٹ سےشکست دیدی ہے :- فائنل میں پہنچ گیا پاکستان

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سڈنی کے میدان میں مدمقابل تھے جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو7وکٹ سےشکست دیدی ہے، پاکستان نے 153رنز کا ہدف 5گیند پہلے حاصل کیا ۔ دوسری اننگز کا آغاز بابر اعظم اور رضوان نے کیا، بابر اعظم 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 57 رنز بناکر نمایا رہے جہاں وہ پلیئرآف دی سیمی فائنل قرار ہوئے ۔ پندرہ ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے 100 رنز کی اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا، دونوں اوپنرز نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سو رنز کی شراکت قائم کی تھی۔ بابر اعظم اور رضوان کے درمیان یہ 9ویں سنچری کی شراکت ہے، بابر اعظم اور رضوان کے درمیان یہ 9ویں سنچری کی شراکت ہے۔

نیوزی لینڈ نے پہلےکھیل کر4 کھلاڑی آؤٹ پر152رنز اسکور کیے، نیوزی لینڈ کے اننگز کے آغاز پر شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں اوپنر فِن ایلن کو 4 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ پاور پلے کے اختتام یعنی چھٹے اوور کی آخری گیند پر شاداب نے ڈیون کونوے کو رن آؤٹ کیا۔ اس کے بعد محمد نواز نے گلین فلپس کو پویلین لوٹایا ،کیوی ٹیم کی چوتھی وکٹ 117 رنز پر گری جہاں کپتان ولیمسن 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیرل مچل نے نصف سنچری اور کین ولیمسن نے46 رنز بنا کر نمایا رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے  24 رنز کے عوض میں 2 شکار کیے، اور محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔قومی کرکٹ ٹیم میں کپتان بابراعظم، محمدرضوان، محمدحارث، شان مسعود، افتخاراحمد، محمدنواز،شاداب خان، شاہین آفریدی، حارث رؤف، وسیم جونیئر، نسیم شاہ پلیئنگ الیون کاحصہ ہیں۔

نیوزی لینڈ ٹیم میں کپتان کین ولیمسن ، فن ایلن ، ڈیرل مچل ، گلین فلپس ، ڈیون کونوے،ٹرینٹ بولٹ ، ٹم ساؤتھی ، لوکی فرگوسن ، جمی نیشم ، مچل سینٹنراور ایش سودھی شامل ہیں۔ کیوی کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو میں کہا کہ سیمی فائنل کیلئےٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے، قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں اچھے بیٹسمین اور بولرز ہیں، ہماری پوری توجہ سیمی فائنل ہیں، جیتنے کی پوری کوشش کرینگے۔ T20  ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور نیوزی لینڈ 6 مرتبہ آمنے سامنے آئیں ہیں، جس میں 4 میچ پاکستان جبکہ 2 میچ نیوزی لینڈ نے جیتا ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی پچ سے متعلق بتایا گیا ہےکہ اس گراؤنڈ کی پچ ہمیشہ بلے بازوں کے لیے بہترین رہی ہے اس لیے دونوں جانب سے  تابڑ توڑ رنز اسکور کیے جانے کا امکان ہے جب کہ پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 170 سے 180 تک کا ٹارگٹ دے سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں