Petition filed against dissolution of Punjab Assembly

پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کےلیے درخواست دائر کردی گئی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہری نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری فریق بنایا گیا ہے، شہری نے درخواست میں گورنر پنجاب کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری اور چیف الیکشن کمشنر کو بھی فریق بنایا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنا آئین اور قانون کے خلاف کیا گیا اقدام ہوگا۔ موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اپنے مفادات کےلیے پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنا چاہتے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے عدالت عالیہ حکم جاری کرے۔

اپنا تبصرہ لکھیں