انتخابات میں تاخیر سے پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف اوپر جائے گا، عمران خان

سابق وزیرِاعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں تاخیر سے پی ٹی آئی کا گراف بیٹھے بیٹھے اوپر جائے گا، اور یہ لوگ جتنی تاخیر کریں گے لوگوں میں ان کے خلاف نفرت کے جذبات بڑھیں گے۔ نجی خبررساں ادارے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ اگر انہوں نے انتخابات کروانے ہوتے تو 14 مئی کو ہی کروا دیتے، لیکن اب ایک دفعہ آئین ٹوٹ چکا ہے لہٰذا اب ان کو کوئی آئین توڑنے سے کیا چیز روکے گی۔ سابق وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ڈرے ہوئے ہیں اور تب تک انتخابات میں تاخیر کرتے رہیں گے جب تک پی ٹی آئی کو ختم نہ کردیں یا اتنا کمزور کردیں کہ الیکشن میں حصہ ہی نہ لے سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں