جسم کی سیاہی دور کریں

بہت سی خواتین اس لیے پریشان رہتی ہیں کیوں کہ ان کے جسم کے پوشیدہ حصوں کی سیاہی انہیں بہت پریشان کرتی ہے جیسے بغلوں، جوڑوں، ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کی سیاہی وغیرہ،لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، آج ہم آپ کو ایسے ٹوٹکے بتائیں گے جن سے جسم کے پوشیدہ حصوں کی سیاہی مائل رنگت صاف ہو جائے گی اور میل کچیل بھی دور ہو جائے گا۔

پہلا نسخہ:

سمندری نمک ایک چائے کا چمچہ۔
زعفران ایک چٹکی۔
دودھ چار کھانے کے چمچے۔
طریقہ استعمال:
ان سب کو مکس کر کے روزانہ اس اسکرب کو جسم کی سیاہی مائل حصوں پر تقریباً ایک مہینے تک لگائیں، اس سے سیاہ مائل رنگت آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی۔

دوسرا نسخہ:

زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچہ۔
لیمن جوس ایک کھانے کا چمچہ۔
ہلدی ½ چائے کا چمچہ۔
ناریل کا دودھ یا کھیرے کا جوس ایک کھانے کا چمچہ۔
طریقہ استعمال:
ان تمام اجزاء کو مکس کر کے مطلوبہ جگہ پر لگا کر دس منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔اس عمل کو ایک مہینے تک لگاتار دہرائیں، اس سے آپ کے جسم کے سیاہی مائل حصوں کی رنگت چند ہی دنوں میں نکھرنے لگے گی۔

تیسرا نسخہ:

میڈیکٹیڈ ابٹن۔۔۔ 1کھانے کا چمچ۔
ہلدی۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ۔
سبز الائچی پسی ہوئی (حسب ضرورت)
سونف۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ۔
وٹامن سی کی گولی ایک عدد پسی ہوئی۔
وٹامن ای کا کیپسول ایک عدد پسا ہوا۔
طریقہ استعمال:
ان تمام چیزوں کو دیسی گھی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور جہاں لگانا ہو دن میں دو بار لگا کر 40 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر ہلکا مساج کر کے میڈیکٹیڈ ابٹن اور عرق گلاب سے دھو لیں صرف 3 دنوں کے اندر ہی جلد صاف ہو جائے گی۔

چوتھا نسخہ:

موئسچرائزنگ لوشن۔۔۔ 1 کپ
گھیگھوار کا گودا۔۔۔ 2 کھانے کے چمچے (عرق گلاب میں مکس)
یاسمین سبز چائے کی پتی۔۔۔ 3 چائے کے چمچے
براؤن شوگر یا گُڑ۔۔۔ 2 کھانے کے چمچے
دودھ کی بالائی یا لیکٹیک ایسڈ۔۔۔ 4/1 کپ
وٹامن K کریم۔۔۔ 5 گرام
لونگ۔۔۔ 2 عدد
طریقہ استعمال:
ایک بلینڈر میں موئسچرائزنگ لوشن گھیگھورا کا گودا عرق کے ساتھ، سبز چائے، براؤن شوگر یا گڑ دودھ کی بالائی یا لیکیٹیک ایسڈ وٹامن K کریم اور لونگ ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے کریم بنا لیں اور ایک بوتل میں ڈال کر رکھ لیں روزانہ دن میں 2 مرتبہ اس کریم کو آنکھوں کے اردگرد کلاک وائز اور اینٹی کلاک وائز لگا کر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اس کے علاوہ سیاہی مائل ہونٹ، بغلیں، کہنیاں اور حمل کی وجہ سے پڑنے والے نشانوں کے لیے بھی یہ کریم مفید ہے۔

پانچواں نسخہ:

ناریل کا تیل جلد کی رنگت گورا کرنے کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔ بغلوں کی نچلی جلد کو گورا کرنے کے لیے ناریل کا خالص تیل لیں اور اسے بغلوں کے نیچے سیاہ دھبوں پر ملیں اور تیل کو جلد کے مساموں میں جذب ہونے دیں پھر صابن سے دھو کر خشک کر لیں۔

چھٹا نسخہ:

لیموں کا عرق۔۔۔ ایک چمچہ
کھیرے کا جوس۔۔۔ ایک چمچہ
ہلدی (پاؤڈر)۔۔۔ ایک چمچہ
طریقہ استعمال:
ان تمام چیزوں کو آپس میں ملائیں اور بغلوں کے نیچے اور جہاں آپ کی جلد سیاہی مائل ہو چکی ہے، وہاں اس پیسٹ کا مساج کریں اور 20 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد صابن سے دھو لیں اور خشک کر لیں سیاہ جلد گوری ہو جائے گی۔

ساتوں نسخہ:

لیموں کا عرق۔۔۔ ایک چمچہ
شہد (خالص)۔۔۔ ایک چمچہ
پھٹکری (پاؤڈر)۔۔۔ حسب ضرورت
طریقہ استعمال:
لیموں کا عرق اور شہد آپس میں ملائیں اور اسے سیاہی مائل جلد پر ملیں آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں، اس کے بعد گرم پانی سے دھو لیں، اس کے بعد پھٹکری پاؤڈر ملیں جلد گوری ہو جائے گی۔

درج بالا کوئی بھی ٹوٹکا چن لیں، لیکن کم از کم 15 دن تک اس کا مسلسل استعمال ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں