کراچی پولیس نے بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی پلان جاری کردیا

کراچی پولیس نےشہر میں اتوار کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے سکیورٹی پلان جاری کردیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق  الیکشن میں کراچی پولیس کے 43 ہزار 605  سے  زائد اہلکار سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ پولیس ترجمان نے بتایا ہےکہ ایسٹ زون میں 17ہزار 588 افسران و اہلکار تعینات کیے ہیں، جن میں سے ضلع شرقی میں 6 ہزار 533 اہلکار، ملیرمیں 4 ہزار837 اہلکار  اور کورنگی میں 6 ہزار 218 اہلکار تعینات ہوں گے۔ ساؤتھ زون میں 11 ہزار 627 افسران و ملازمین تعینات کیےگئے ہیں، جن میں سے ضلع ساؤتھ میں 2 ہزار 155، ضلع وسطی میں 4 ہزار 558 اورکیماڑی میں 4 ہزار 914 اہلکار شامل ہیں۔ ویسٹ زون میں 14 ہزار 390 افسران و ملازمین تعینات کیےگئے ہیں، جن میں سے ضلع وسطی میں 9 ہزار 672، ضلع غربی میں 4 ہزار 718 اہلکار شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ  الیکشن کے دوران کراچی میں4 ہزار997 پولنگ اسٹیشنز  پر 26 ہزار 50 پولیس افسران و اہلکار الیکشن ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ضلع جنوبی میں ایک ہزار 48 پولنگ اسٹیشنز  پر 5 ہزار 844 افسران و ملازمین تعینات ہوں گے۔ ضلع شرقی میں 2 ہزار 46 پولنگ اسٹیشنزپر 11 ہزار 206 اہلکار تعینات ہوں گے۔ ضلع غربی میں ایک ہزار 903 پولنگ اسٹیشنز پر 9000 افسران و ملازمین الیکشن ڈیوٹی دیں گے۔ پولیس ترجمان کے مطابق کراچی میں رینجرز کے 500 اہلکار  اور  ایف سی کے 200 اہلکار بھی الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہوں گے،کراچی پولیس عوام کے جان و مال کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں