گرمیوں میں خواتین کا ہئیر اسٹائل

سردیوں میں خواتین اپنے بالوں کے جیسے کھلا رکھ سکتی ہیں ویسے گرمیوں میں نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین گرمیوں کو زیادہ پسند نہیں کرتیں کیوں کہ اس موسم کے آتے ہی وہ خواہ مخواہ خود کو محدود رکھنے پر مجبور ہو جاتی ہیں نہ وہ فنکشن کو صحیح انداز میں انجوائے کر پاتی ہیں اور نہ ہی خود کو اور اپنے بالوں کو مناسب انداز میں سنوار سکتی ہیں۔ خصوصاً گرمیوں میں انہیں بالوں کے حوالے سے کافی تدابیر اختیار کرنا پڑتی ہیں، کیوں کہ گرمی میں خواتین کے بال عموماً چپ چپے اور پسینہ زدہ ہو جاتے ہیں۔ ایک بات یہ بھی ہے کہ اگر وہ اپنے بالوں کو بہتر انداز میں سنوار لیں تو یہی ان کی شخصیت کی دلکشی کو اور بڑھا دیں گے۔ اس کے لیے ہیئر اسٹائلنگ جیسےمہنگے بیوٹی سیلون میں جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی اپنے قیمتی روپے خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔ خواتین گھر بیٹھے ہی اپنے بالوں کو خوبصورت انداز دے سکتی ہیں۔ ذیل میں ہیئر اسٹائلنگ کے چند طریقے بتائے جا رہے ہیں، جس کے ذریعے بہت کم وقت میں اپنے بالوں کو خوبصورت انداز دیا سکتا ہے۔

Waves Style

ہلکے لہریے دار بال درمیان سے نکلی مانگ کے ساتھ بہت خوبصورت لگتے ہیں اور انہیں بنانے میں محنت بھی کم لگتی ہے بالوں میں لہریں بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے؛
سر کے درمیان میں سے مانگ نکال لیں اور بالوں کو کرل کرنے والے جیل کا استعمال کریں اس کے بعد بالوں میں جان ڈالنے کے لیے گول برش کی مدد سے بالوں کو Blow Dry کریں۔ اس کے بعد بالوں کو مختلف حصوں میں بانٹ لیں اور بالوں کی درمیانی لمبائی سے لے کر اختتام تک کرلنگ آئرن کے ذریعے کرل کر لیں۔ سب سے آخر میں بالوں کی خوبصورتی کو مزید بڑھانے کے لیے ہیئر اسپرے کا استعمال کریں۔

Beehive Style

بالوں کو مکمل Beehive Style دینے کے لیے درج ذیل اقدامات پر عمل کریں۔
اگر آپ کے بال آئلی ہیں تو انہیں ڈرائی شیمپو سے دھوئیں اس طرح آپ کے بالوں میں Volume سا آ جائے گا اور وہ پھولے پھولے سے اور بارونق لگیں گے۔ یا پھر بالوں کی جڑوں میں Spray Volume کا ااستعمال کریں ایک سائیڈ سے مانگ نکالیں اس کے بعد جوڑا بنانے کے لیے درمیان سے بالوں کو اٹھا کر بیک کومنگ کے ذریعے مزید پف اسٹائل دیں۔ اب بالوں کو ہیئر گرپس کا استعمال کرتے ہوئے فکس کر لیں اور Volume Hair Spray کی مدد سے بالوں کو سیٹ کر لیں۔

Big Hair Style

آج کل بھاری بالوں کے اسٹائل کا رواج بہت عروج پر ہے اس طرح کے اسٹائلز چھوٹے چہروں پر بہت خوبصورت لگتے ہیں۔ انہی میں سے ایک طریقہ درج ذیل ہے۔
بالوں کو مکمل طور پر Volume دینے والے شیمپو اور کنڈیشنر سے دھوئیں۔ بالوں کو تولیے سے اچھی طرح خشک کر لیں۔ گول برش کی مدد سے سر کے اوپر والے بالوں کا ایک سیکشن الگ کر لیں بالوں کی جڑوں سے لے کر سروں تک بلو ڈرائی کی مدد سے رولرز میں سیٹ کریں۔ آخر میں بالوں کو ان کی جگہ پر بنائے رکھنے کے لیے اسپرے کا استعمال کریں۔

Queued Hair

سارے بالوں کو دائیں بائیں لے جا کر تین حصے کر کے چوٹی گوندھ لیں یہ خیال رہے کہ یہ سر کی پشت سے ڈھیلی ڈھالی چوٹی ہوتی ہے اس کے بعد اس کو جوڑے کی شکل میں گوندھ کر بڑے پِن کی مدد سے فکس کر دیں۔ یہ اسٹائل صبح اور شام کے لیے موزوں ہے۔

Gibson Tuck Style

اگر آپ کے بال زیادہ لمبے نہیں بلکہ صرف کمر کے وسط تک ہوں تو آپ یہ اسٹائل اپنا سکتی ہیں۔
بالوں میں کنگھی کر کے انہیں اچھی طرح سلجھا لیں تا کہ دیکھنے میں چمک دار اور اچھے لگیں، بالوں کی ایک اونچی سی پونی ٹیل بنا لیں جو کہ تھوڑی ڈھیلی ہو کسی کنگھی یا اپنی انگلیوں کی مدد سے سر کے درمیان سے آپ بالوں کو ذرا نرمی سے علیحدہ کریں، لیکن بال پونی ٹیل سے باہر نہ آئیں پونی ٹیل تک بالوں میں ایک لائن سی بنا لیں۔ پونی ٹیل کے اوپر سے بالوں کو دو حصوں میں تقسیم کریں تا کہ ایک جیب سی بن جائے پونی ٹیل بناتے ہوئے اس کے نیچے بالوں کی ایک تہہ آزاد چھوڑ دیں۔ پونی ٹیل کو فولڈ کر کے اوپر کی طرف کریں اور بڑی نرمی سے جیب کے اندر ڈالیں بال پوری طرح برابر کریں کوشش کریں پونی ٹیل پہلے آپ کے ہاتھ کے گرد لپٹے پھر بالوں یعنی بالوں کی جیب کے اندر جائے۔ الاسٹک بینڈ کو ذرا نیچے دھکیلیں تا کہ یہ نظر نہ آئے اگر آپ کے لیے ایسا کرنا مشکل ہو تو پونی ٹیل کو تھوڑا سا اور ڈھیلا لر لیں ۔ آخر میں ذرا احتیاط سے بالوں پر کنگھی کریں۔ بالوں کو جمائے رکھنے کے لیے آپ کوئی پن یا کلپ بھی استعمال کر سکتی ہیں۔

چند اہم ٹپس

(۱)
سر دھونے کے بعد بالوں کی اسٹائلنگ کا کام اس وقت تک شروع نہیں کرنا چاہیے جب تک بال 80 فیصد تک خشک نہ ہو جائیں۔
(۲)
بالوں پر کوئی کریم، جیل یا آئل وغیرہ لگانے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ پہلے لگانے والی چیز کو ہاتھوں پر اچھی طرح مل لیں ہاتھ تولیے پر پھیریئے تا کہ زائد مقدار اتر جائے اب دونوں ہاتھ سر پر پھیر لیجیے۔
(۳)
رولز لگانے سے پہلے ان پر ہیئر لوشن کا ہلکا سا اسپرے کر لیں اس سے آپ کے بال رولز پر زیادہ گہری گرفت قائم کریں گے اور پڑنے والے کرل زیادہ واضح اور پائیدار ہوں گے۔
(۴)
ہیئر اسپرے کرتے وقت اسپرے کا کین سر سے کم از کم 2 فٹ کے فاصلے پر رکھیں تا کہ بال چپکنے نہ پائیں۔
(۵)
اگر ہیئر ڈرائی کروانے کے بعد سر کی جلد میں جلن یا چبھن یا خارش ہو تو سنک پر جھک کر ٹھنڈے دودھ کا ایک گلاس سرمیں ڈال لیں پانچ سے دس منٹ بعد سر دھو لیں۔
(۶)
بالوں کا اسٹائل بنانے کے بعد حتیٰ الامکان وقت تک برقرار رکھنے کے لیے انہیں بار بار برش کرنے سے احتراز کریں تا کہ اسٹائل پورا دن برقرار رہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں